وزیر اعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی کی رہائشی کینسرمیں مبتلا بچی کا علاج سرکاری خرچ پر کر انے کی ہدایت
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی کی 13سالہ عائشہ کے علاج کے اخراجات اٹھانے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر سے تفصیلات طلب کی ہیں۔ 13 سالہ عائشہ فینکونی انیمیا کینسر کے مرض میں مبتلا ہے ۔ عائشہ کے والد عابد حسین نے بیٹی کے علاج کیلئے مدد کی اپیل کی تھی، ڈاکٹرز نے عائشہ کے علاج کے لیے 25 لاکھ روپے کا تخمینہ دیا تھا۔ ڈ ی سی راولپنڈی نے متاثرہ فیملی سے رابطہ کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments