چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3.5ریکارڈ

چمن اور گردونواح میں زلزلے  کے جھٹکے ، شدت 3.5ریکارڈ

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکلے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز ایک بجکر 16 منٹ پر چمن اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز چمن سے جنوب  مغرب میں 12 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلا ع موصول نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...