اسلام آباد میں بارش،راول ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے

اسلام آباد میں بارش،راول ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے

لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں بارش کا امکان مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ،برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مون سون کے آٹھویں سپیل کی دھواں دھار انٹری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ بعض علاقوں میں ریڈ زون،سیکٹر ایف سکس اور جی سکس سمیت بعض علاقوں میں بارش ہوئی،اسلام آباد اور گردونواح میں ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے راول ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی جس کے باعث ڈیم کے سپل ویز آج صبح 6 بجے کھول دئیے گئے ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،فیصل آباد، چکوال، جہلم اور منڈی بہاؤ الدین میں بھی ابرِ رحمت برسنے کی توقع ہے ۔خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ،مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ سوات میں 5 ستمبر تک متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام ریسکیو 1122 سٹیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ تمام سٹیشن انچارجز اور ریسکیو ٹیموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...