14بچوں کی اموات :قائمہ کمیٹی سینیٹ کا اجلاس آج پمز میں طلب

14بچوں کی اموات :قائمہ کمیٹی  سینیٹ کا اجلاس آج پمز میں طلب

اسلام آباد (این این آئی)پمز ہسپتال میں 14بچوں کی المناک اموات کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس آج (پیر کو) پمز ہسپتال میں طلب کر لیا گیا ہے ۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹس کے مطابق پمز میں بچوں کی المناک اموات کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں واحد نکتہ ہوگا، چیئرمین کمیٹی سینیٹر عامر ولی الدین چشتی دوپہر 12 بجے پمز ہسپتال کے کانفرنس روم میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔پمز انتظامیہ کمیٹی ارکان کو سانحے سے متعلق بریفنگ دے گی جبکہ کمیٹی ہسپتال کے انتظامات اور ممکنہ انتظامی خامیوں کا بھی جائزہ لے گی اورسفارشات مرتب کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...