کسانوں کے مسائل ہرفورم پراٹھا ئیں گے ، چیئر مین پی ٹی آ ئی
حکومت زرعی شعبے میں موجود سرمایہ کاری کی بدترین حوصلہ شکنی کر رہی زرعی شعبہ کیلئے جامع اور مؤثر پالیسی ناگزیر ، کسان ونگ کے رہنما سے گفتگو
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین و قانون کی بالادستی ، سیاسی استحکام اور نتیجہ خیز معاشی پالیسیوں کے ساتھ جڑا ہے ، حکومتی عہدیدار اوورسیز پاکستانیز کو سرمایہ کاری کی دعو تیں دے رہے ہیں جبکہ زرعی شعبے میں موجود سرمایہ کاری کی بدترین حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے پی ٹی آئی کسان ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری خالد نواز سدھرائچ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کسان ملکی معیشت اور غذائی ضروریات پوری کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ زرعی شعبے کے لیے ایسی جامع اور مؤثر پالیسی تشکیل دی جائے جس کے نتیجے میں کسان کو اس کی محنت کا جائز معاوضہ مل سکے اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہو ۔ بیرسٹر گوہر خان نے کسان کمیونٹی کو یقین دلایا کہ موجودہ حالات میں ان کی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے بنیادی مسائل کو پارلیمنٹ سمیت ہر متعلقہ فورم پر اٹھانے کی بھرپور کو شش کی جا ئیگی ۔ خالد نواز سدھرائچ نے پارٹی چیئرمین کو کسان ونگ کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments