ہائیکورٹ :بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

 ہائیکورٹ :بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قانون سازی کی ہدایات جاری کرنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر آج سماعت کریں گے ، شہری وقاص ناصر کی جانب سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیاگیا ہے ،وکلاء محمد جلال حیدر اور یحیی فرید خواجہ ایڈووکیٹس ہائیکورٹ کے توسط سے دائردرخواست میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے عمر کی تصدیق کا مؤثر نظام بنانے ،بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات، سائبر بُلنگ، آن لائن ہراسگی اور نقصان دہ مواد سے محفوظ بنانے اور بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے جامع قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینے کی استدعاکی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...