جعلی کاغذات پر بینکاک جانیوالا ڈی پورٹ، پشاور سے ایجنٹ گرفتار
پشاور(این این آئی)بینکاک سے پاکستانی مسافر کو جعلی کاغذات کی بنا پر ڈی پورٹ کردیا گیاجس کے بعد ایف آئی اے پشاور زون نے مسافر کو بھیجنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
بختی نامی مسافر بینکاک، تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ ہوا ، اس نے جعلی طریقے سے وزٹ ویزا کو ایمپلائمنٹ ویزا میں تبدیل کروایا تھا ۔حکام کے مطابق ایجنٹ نور محمد نے اس کے لیے جعلی ویزا کا انتظام کیا تھا، ایف آئی اے نے تھانہ لنڈ خوڑ، مردان کی حدود میں چھاپہ مار کر ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments