کراچی کی کثیرالمنزلہ بوسیدہ عمارت ’’حسن منزل ‘‘خالی کرنیکاحتمی نوٹس
بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، پی ڈبلیو ڈی کثیر المنزلہ عمارت کو خطرناک قرار دے چکے انتباہ کے باوجود قیام کرنیوالے انجام کے خود ذمہ دار ہونگے ،متروکہ وقف املاک
اسلام آباد (ایس ایم زمان )متروکہ وقف املاک کی کراچی میں کیثر المنزلہ عمارت کے رہائشی بوسیدہ اور خطرناک ہونے کے باوجود اسے خالی کرنے سے انکاری ہیں ۔ کراچی کے علاقے آرام باغ روڈ میں واقع کثیر المنزلہ عمارت \"حسن منزل\" کو حکومتِ پاکستان کے ادارہ متروکہ املاک (کیبنٹ ڈویژن) کراچی نے خطرناک اور رہائش کے لیے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے تمام مکینوں کو فوری طور پر عمارت خالی کرنے کی حتمی وارننگ جاری کر دی ہے ۔ عمارت میں 10فلیٹس، 5دکانیں اور ایک گودام شامل ہے ۔ ادارے کے مطابق یہ عمارت متروکہ املاک (انتظام) ایکٹ 1975 کے تحت متروکہ جائیداد ہے اور وفاقی حکومت کی ملکیت میں آتی ہے ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاک پی ڈبلیو ڈی عمارت کو خستہ حالی اور غیر محفوظ حالت کی بنا پر خطرناک قرار دے چکے ہیں ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص اس وارننگ کے باوجود عمارت میں قیام جاری رکھتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری خود اسی پر عائد ہوگی۔ تمام مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا سامان محفوظ اور منظم انداز میں فوری طور پر عمارت سے نکال لیں۔ عمارت کی حفاظت اور حفاظتی تقاضوں کی تکمیل کیلئے متعلقہ حکام جو بھی کارروائی ضروری سمجھیں کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments