دیہات میں صنعتی زونز قائم کئے جائیں
لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی زونز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔
گوگل اور دیگر عالمی آئی ٹی اداروں کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہے تاہم اس کا دائرہ کار دیہی علاقوں تک بھی پھیلایا جائے تاکہ دیہی نوجوانوں کو جدید ہنر، آئی ٹی اور آن لائن روزگار کے مواقع میسر آئیں اور وہ قومی دھارے میں موثر کردار ادا کر سکیں،حلقہ این اے 97 کے دورے کے موقع پر مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 97 کے عوام سے ہمارا دیرینہ اور مضبوط تعلق ہے جس میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments