’’دودل، ایک جان‘‘ پاک ترک دوستی پرآئی ایس پی آرکاخصوصی نغمہ جاری
راولپنڈی (اے پی پی)آئی ایس پی آر نے پاکستانی فنکاروں کی آواز میں پاک ترک دوستی کا خصوصی نغمہ جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر نے ترکیہ کے 104 ویں یوم فتح پر منفرد نغمہ دو دل ،ایک جان جاری کر دیا۔۔۔
نغمے میں پاکستانی فنکاروں نے اردو اور ترک زبان میں آواز کا جادو جگا کر پاک ترک تاریخی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کی ہے ،نغمے کی موسیقی علی مصطفی نے تیار کی جبکہ کمپوزیشن کامران اﷲخان اور سامعہ گوہر کی ہے ،اس خوبصورت نغمے کو عثمان رئیس اور ڈاکٹر مبشرہ حفیظ نے گایا ہے ، ترک زبان میں پیش کئے گئے نغمے میں پاک ترک دوستی، مشترکہ ثقافت اورباہمی محبت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments