ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

 ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

11.8 کلو کا گھریلوسلنڈر تین ہزار 52روپے ہو گیا ،نوٹیفکیشن جا ری

اسلام آباد(نامہ نگار)اوگرا نے ماہ ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیاجس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے غریب عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا۔ پیر کو اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ماہ کیلئے فی کلو ایل پی جی 4 روپے 33 پیسے مہنگی کردی گئی جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ 11.8 کلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی ہے ، ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 51 روپے 17 پیسے مہنگا ہو گیا ۔ نئی قیمت کا اطلاق آج یکم ستمبرسے ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...