کرک ،پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید ، 6 زخمی

کرک ،پولیس موبائل پر  بم حملہ، ایک اہلکار شہید ، 6 زخمی

پشاور (اے پی پی)ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داد شاہ کے پہاڑی علاقے غول بانڈہ، بہادر خیل کے قریب پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکے سے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او کر ک عمران خان کے مطابق پولیس نفری سرچ آپریشن کے لیے علاقے کی جانب جا رہی تھی کہ غول ڈیم کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی شدت کے باعث پولیس موبائل الٹ گئی ۔ڈی پی او کرک کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے گشت کے دوران سر درگہ کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں نصب شدہ بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے میں وین میں سوار تمام سات اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں شامل وین کے ڈرائیور واجد (ساکن گڈی خیل) زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ دیگر زخمی اہلکاروں جن میں سید شاہ، نورشلی، عمران، شمیم، گوہر اور یاسین شامل ہیں، کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...