سی ایس ایس 2026 کے نتائج کا اعلان، صرف 476 امیدوار کامیاب

 سی ایس ایس 2026 کے نتائج کا اعلان، صرف 476 امیدوار کامیاب

239 مرد ، 237 خواتین شامل،کامیابی کا تناسب 2.74 فیصد ،24321 میں سے 16342نے تمام پرچے د یئے فہرست ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جاری ،کامیاب امیدوار میڈیکل، نفسیاتی جائزہ ، انٹرویو کے مراحل سے گزریں گے

اسلام آباد، لاہور(خصوصی رپورٹر،خبر نگار) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی)نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا۔ تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 476 امیدوار کامیاب قرار پائے ، جن میں 239 مرد اور 237 خواتین امیدوار شامل ہیں۔ سی ایس ایس 2026 کے امتحان کے لیے مجموعی طور پر 24 ہزار 321 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جبکہ 17 ہزار 351 امیدوار تحریری امتحان کے کم از کم ایک پرچے میں شریک ہوئے ۔ 16 ہزار 342 امیدواروں نے امتحان کے تمام پرچے د یئے ،ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کا تحریری امتحان 4 سے 15 فروری 2026 تک منعقد ہوا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔

تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے میڈیکل، نفسیاتی جائزے اور انٹرویوز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کو آئندہ مرحلے کے لیے مقررہ طریقہ کار کے مطابق بلایا جائے گا۔دوسری جانب سی ایس ایس امتحان کے ابتدائی مرحلے یعنی ایم پی ٹی کے لیے 63 ہزار 368 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سے 43 ہزار 189 امیدوار ایم پی ٹی میں شریک ہوئے ۔ ایم پی ٹی میں 36 ہزار 758 امیدوار کامیاب قرار پائے تھے ۔یوں سی ایس ایس 2026 کے حتمی انتخاب کے لیے امیدواروں کو تحریری امتحان کے بعد میڈیکل، نفسیاتی جائزے اور انٹرویو کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...