پمز آتشزدگی:عبوری رپورٹ،مراسلہ وزارت داخلہ،آئی جی کو ارسال
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزارتِ قومی صحت نے پمز میں آتشزدگی واقعے پر کارروائی کے لیے عبوری تحقیقاتی رپورٹ اور وزیراعظم کے احکامات پر مشتمل مراسلہ وزارتِ داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو بھجوا دیا۔
وزارتِ صحت کے مراسلے میں کہا گیا کہ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے 29 اگست 2026 کو بھیجے گئے مراسلے کے ساتھ پمز کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ ہیلتھ (ایم سی ایچ) اور نرسری میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ وزارت کو موصول ہوئی ہے ۔مراسلے کے مطابق مذکورہ عبوری رپورٹ مزید ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہے ۔وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق فوجداری کارروائی کے لیے مذکورہ افسران کے خلاف 14 بچوں کے قتل، اقدامِ قتل اور معاونتِ قتل سمیت مختلف دفعات عائد کی جا سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments