گزیٹڈآفیسرز کو غیرملکی شہریت،سفری معلومات جمع کر انیکی ہدایت
گریڈ 17تا 18، 19تا 22کے افسر معلومات مخصوص ای میل پر بھجوا ئیں احکامات پر عدم عمل درآمد یا غلط معلومات دینا بدعنوانی تصور ہو گی ،ایف بی آر
اسلام آباد (ایس ایم زمان )سول سرونٹس فارن نیشنلٹی قانون کے تحت 17 تا 22 گریڈ کے افسران کی بڑی تعداد نے غیر ملکی شہریت اور بیرون ملک سفری معلومات جمع نہیں کرائی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سروس کیڈر گروپ اور ماتحت محکموں کے 17 تا 22 گریڈ کے 27 ہزار سے زائد افسران سے مخصوص فارم پر غیر ملکی شہریت اور غیر ملکی سفری معلومات 90 یوم میں 30 اگست تک طلب کی تھیں تاہم افسران کی اکثریت نے تاحال مذکورہ معلومات فراہم نہیں کیں جن میں وفاقی سروس کے بڑے کیڈر گروپ ان لینڈ ریونیو اور کسٹم سروس کے افسران کی اکثریت بھی شامل ہے۔
ایف بی آر کے مطابق تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل معلومات بلا تاخیر متعلقہ مینجمنٹ ونگ سیکرٹریٹ کو ای میل کے ذریعے بھجوائیں۔احکامات کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 سے 18 کے افسران ایک مخصوص ای میل ایڈریس، گریڈ 19 سے 22 کے افسران الگ ای میل جبکہ ایکس کیڈر ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران متعلقہ ای میل پر معلومات جمع کرائیں گے ، احکامات پر عمل درآمد یقینی نہ بنانا یا غلط معلومات دینا سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت بدعنوانی شمار ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments