پمز سانحہ کی تحقیقات کیلئے حکومت اور اپوزیشن بینچوں پر مشتمل پارلیما نی کمیٹی بنائی جائے ،نیئر بخاری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل پاکستا ن پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے۔۔۔
پمز ہسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ پر حکومتی کارروائی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پمز ہسپتال کا واقعہ دراصل مجرمانہ غفلت کا کیس ہے ، ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے ۔ پمز سانحہ کی تحقیقات کے لیے حکومت اور اپوزیشن بینچوں پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔پمز سانحہ کے متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments