چیئرمین اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا استعفیٰ منظور

چیئرمین اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے چیئرمین اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے ) ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ڈاکٹر جنجوعہ نے چیئرمین کے عہدے اور بورڈ آف اتھارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ وزیراعظم اور کابینہ کو بھجوایا تھا۔

وزیراعظم کے نام اپنے استعفے میں ڈاکٹر جنجوعہ نے مؤقف اختیار کیا کہ حالیہ پیش رفت اور بعض حالات کے باعث بورڈ آف اتھارٹی کی ادارہ جاتی خودمختاری متاثر ہوئی ہے ۔ اپنی دیگر ذاتی ذمہ داریوں کے پیش نظر وہ عہدے کے تقاضوں کے مطابق مطلوبہ آزادی اور مؤثر انداز میں ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل نہیں رہے ۔ڈاکٹر جنجوعہ کو وفاقی کابینہ نے اکتوبر 2024 میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کا رکن نامزد کیا تھا۔ ۔ڈاکٹر جنجوعہ نے کہا کہ آزاد اور پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے والی ریگولیٹری اتھارٹی مریضوں کے تحفظ، صحت کی سہولیات کے معیار میں بہتری اور شعبئہ صحت میں احتساب یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...