BISP بینکوں کو معاہدوں پر عملدرآمد کا پابند بنائے ،قائمہ کمیٹی

BISP بینکوں کو معاہدوں پر عملدرآمد کا پابند بنائے ،قائمہ کمیٹی

ڈیجیٹل نظام میں منتقلی کے باوجودادارہ کی بنیادی حیثیت برقرار رکھی جا ئے قائمہ کمیٹی تخفیف غربت کا آئندہ اجلاس میں پروگرام کی حکمت عملی فائنل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کا 18 واں اجلاس پیر کے روز چیئرمین میر غلام علی تالپور کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔کمیٹی نے بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن کی درخواست پر اپنے 16ویں اور 17ویں اجلاسوں میں بی آئی ایس پی سے متعلق دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کو آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔ چیئرمین نے کہا بی آئی ایس پی بینکوں کو ان کی معاہداتی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنا ئے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ڈیجیٹل نظام میں منتقلی کے باوجود بی آئی ایس پی کی بنیادی حیثیت اور سالمیت کو برقرار رکھا جائے۔ کمیٹی نے معاہداتی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے والے بینکوں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا اور بی آئی ایس پی کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں پارٹنر بینکوں کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے پیش کیے جائیں۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں بی آئی ایس پی کی مستقبل کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ کمیٹی نے بی آئی ایس پی ایکٹ میں ضروری قانونی ترامیم کا جائزہ لینے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی کے قیام پر بھی غور کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...