وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سندھ کا 5 روزہ دورہ، شیڈول طے
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے سندھ کے پانچ روزہ دورے کے شیڈول اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اس حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی قیادت نے دورے کے شیڈول اور آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی۔
پارٹی رہنما شفیع جان کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پارٹی کے دیگر قائدین 3 سے 7 ستمبر تک سندھ کا پانچ روزہ دورہ کرینگے ،پارٹی قیادت سندھ میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز گھوٹکی سے کرے گی۔ 3 سے 6 ستمبر تک سندھ کے مختلف مقامات پر استقبالیے اور عوامی رابطہ مہم جاری رہے گی، جبکہ وزیراعلیٰ اور پارٹی قیادت مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔سٹریٹ موومنٹ مہم 6 ستمبر کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگی، جبکہ مرکزی قیادت 7 ستمبر کو سندھ ہائیکورٹ بار میں منعقدہ وکلا کنونشن سے خطاب کرے گی۔سندھ کے دورے کے بعد پارٹی قیادت پنجاب اور بلوچستان کا بھی رخ کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments