پشاور ہائیکورٹ:پولیس مقابلے میں جاں بحق ممتاز کی میت ورثا کے حوالے کرنیکا حکم
پشاور (اے پی پی) پشاور ہائیکورٹ نے پولیس مقابلے میں جاں بحق ممتاز کی میت قانونی ورثا کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
ممتاز کی والدہ باغ مینا کی دائر درخواست میں میت خاندان کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی۔ پولیس کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ میت آج (یکم ستمبر) قانونی ورثا کے حوالے کی جائے اور پولیس تدفین و جنازے کے انتظامات میں مداخلت یا رکاوٹ نہ ڈالے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments