سندھ طاس معاہدہ:امید ہے بھارت عدالتی فیصلے کا احترام کریگا، ایاز صادق
اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کے متفقہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے اور بھارت کے پاس اسے یکطرفہ طور پر معطل یا ختم کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔سپیکر نے امید ظاہر کی کہ بھارت عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کرے گا۔ مودی حکومت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے اور پانی کو پاکستان کے خلاف دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش آبی دہشت گردی کے مترادف ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments