ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی ممبران کے استعفے وزیراعظم کو ارسال

 ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی ممبران کے استعفے وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد (ایس ایم زمان )وزارت قومی صحت نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کے ممبران کے ا ستعفے وزیراعظم ،کابینہ کو بھجوا دئیے۔۔۔

ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سمیت پانچ ممبران نے چند روز قبل بورڈ سے استعفیٰ دیاتھا ، بورڈ چیئرمین و ممبران استعفوں کے بعد معاملات کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری بورڈ نے آج اجلاس طلب کرلیا ،وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال بورڈ اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے ،وفاقی وزیر معاملات کا جائزہ لیں گے ، اجلاس میں بورڈ کے نئے چیئرمین و ممبران کے علاوہ مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کا جائزہ لیا جائے ، اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کے اداروں کی رجسٹریشن و لائسنس کے حوالے سے مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...