وزیراعظم ملاقات کیلئے وقت نہیں دیتے، قیصر شیخ کی وزارت چھوڑنے کی دھمکی

وزیراعظم ملاقات کیلئے وقت نہیں دیتے، قیصر شیخ کی وزارت چھوڑنے کی دھمکی

ڈھائی سال میں ایک منٹ کیلئے بھی وقت نہیں ملا،محسن نقوی وزیر داخلہ ہیں شاید اسی لئے ان سے زیادہ ملتے :وفاقی وزیر یہاں ہر لیول پر کرپشن ہو رہی، بیوروکریٹس بات پر عمل ہی نہیں کرتے ،عوام کے حالات زیادہ تکلیف دہ :ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قیصر شیخ نے شکوہ کیا وزیراعظم ملاقات کیلئے وقت نہیں دیتے ، کوشش ہے جلد وزیراعظم ملیں یا پھر میں وزارت چھوڑ جاؤں گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں حکومتی نظام، بیوروکریسی اور کرپشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوشش پوری کرتا ہوں لیکن تکلیف میں ہوں نتائج نہیں دے پارہا، پہلے بھی کئی بار سوچا ہے اس نظام سے نکل جاؤں لیکن پھر سوچتا ہوں جو تھوڑا بہت حصہ ڈال رہا ہوں وہ بھی ختم ہو جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا 60 سالہ تجربہ استعمال کیا لیکن یہاں ہر لیول پر کرپشن ہو رہی ہے ، میں پوری محنت کے بعد جب آگے بات کرتا ہوں تو بیوروکریٹس اس پر عمل ہی نہیں کرتے ۔قیصر احمد شیخ نے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈھائی سال کے عرصے میں وزیراعظم نے انہیں ایک منٹ کے لیے بھی ملاقات کا وقت نہیں دیا۔انہوں نے طنزاً کہامحسن نقوی وزیر داخلہ ہیں، شاید اس لیے وزیراعظم ان سے زیادہ ملتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کوشش ہے کہ جلد وزیراعظم سے ملاقات ہو جائے ، ورنہ اپنا عہدہ چھوڑ دوں۔انہوں نے کہاکہ پہلے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگز ہوتی تھیں ایک طریقہ کار تھا لیکن اب وہ بھی کم ہوتی ہیں۔حکومتوں کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومتیں تو بدلتی رہیں لیکن غریب عوام کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،بلکہ معاملات اور زیادہ تکلیف دہ ہو گئے ہیں ،عوام کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے اور غربت کی سطح مزید نیچے چلی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...