مظاہرہ کیس:ضمانت پر رہائی

مظاہرہ کیس:ضمانت پر رہائی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 10 میں مظاہرہ کرنے پر درج مقدمہ میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت96 افراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔۔۔

پولیس کی جانب سے گرفتار 96 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سرکاری اور ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے ۔ جج ابوالحسنات نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیا بنا، میں  انتظار کررہا تھا، دیر سے مت آیا کریں، دلائل سننے کے بعد عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض تمام 96 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرنے کا حکم سنادیا۔ تھانہ شالیمار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...