کیپٹل مارکیٹ مضبوط، عوامی سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے ،یوسف رضا
کاروباری اداروں کو سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی ترغیب دی جائے ،قائم مقام صدر
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کو مزید مضبوط بنانے ، سرمایہ کاری میں عوام کی شمولیت بڑھانے اور کاروباری شعبے میں ایکویٹی فنانسنگ کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا ہے ۔اسلام آباد سٹاک ایکسچینج ٹاورز میں ‘‘فاؤنڈرز وال’’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام میں مالیاتی امور اور سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے مالیاتی خواندگی کے پروگرام ضروری ہیں۔ خاندانی ملکیت والے کاروباروں اور درمیانے درجے کے اداروں کو سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی ترغیب دی جائے تاکہ وہ کیپٹل مارکیٹ سے سرمایہ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے مستحکم پالیسیوں، مضبوط معاشی بنیادوں، میکرو اکنامک استحکام اور طویل المدتی اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کے بانیان اور پہلے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم احسان الحق پراچہ کی خدمات کا بھی ذکر کیا جنہوں نے 1989ء میں اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments