نئے عدالتی سال کا 14ستمبر سے آغاز چیف جسٹس تقریب کی صدارت کرینگے
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ پاکستان کے نئے عدالتی سال 2026-2027 کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا، افتتاحی تقریب کورٹ روم نمبر ایک میں منعقد کی جائے گی۔۔۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی تقریب کی صدارت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے ۔ تقریب میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور بار کے نمائندگان بھی خطاب کریں گے ، عدلیہ، بار اور قانونی شعبے سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments