خیبر پختونخوا میں آٹا پھر مہنگا، 20کلو کا تھیلا 3100 تک پہنچ گیا
پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، مختلف اقسام کے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
جس کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ۔مارکیٹ حکام کے مطابق سپیشل فائن، فائن اور مکس آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ سپیشل فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا جبکہ دیگر اقسام کے آٹے کی قیمت بھی 2 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہوگئی ۔آٹے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ گندم اور آٹے سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پشاور میں آٹے کی پرچون قیمت بڑھ کر 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments