لاہور:2ملزم گرفتار،ایک کروڑ شہریوں کا حساس ڈیٹا برآمد

لاہور:2ملزم گرفتار،ایک کروڑ شہریوں کا حساس ڈیٹا برآمد

این سی سی آئی اے پنجاب کی تحقیقات جاری، مزید گرفتاریاں متوقع ملزمان ارسلان اور علی رضا ’’منی نادرا‘‘ویب سائٹ چلا رہے تھے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پنجاب نے ‘‘منی نادرا’’ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے  سے 3 ٹیرا بائٹ حساس ڈیٹا برآمد کرلیا، ملزموں کی جانب سے ایک کروڑ سے زائد شہریوں کا حساس اور ذاتی ڈیٹا غیر قانونی طور پر حاصل کرکے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے پنجاب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ارسلان اور علی رضا کو گرفتار کر لیا، ملزموں کے قبضے سے شہریوں کی سم کارڈ ملکیت و رجسٹریشن، سی ڈی آرز، سم ڈیٹا بیس اور لوکیشن سمیت حساس معلومات پر مشتمل ڈیٹا برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق برآمد ڈیٹا میں شہریوں کے فیملی ٹری اور مختلف سرکاری اداروں سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں، ملزموں نے ‘‘منی نادرا’’ کے نام سے ویب سائٹ قائم کر رکھی تھی، جہاں نادرا سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی تھیں ،ملزم حساس ڈیٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کے علاوہ ‘‘کھوجی’’نامی پلیٹ فارم تک رسائی میں بھی ملوث رہے ہیں، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...