افغان میڈیکل و ڈینٹل طلبہ کو افغانستان واپس جا نیکی ہدایت
میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو طلبہ کی واپسی کے لیے ضروری کارروائی کرنیکا حکم افغان شہریوں کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم نہ کی جائے :پی ایم ڈی سی
اسلام آباد(دنیا نیوز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے افغان میڈیکل و ڈینٹل طلبہ سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے پاکستان میں پہلے سے زیرِ تعلیم افغان طلبہ کو افغانستان واپس جانے کی ہدایت کردی۔ پی ایم ڈی سی نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو افغان طلبہ کی واپسی کے لیے ضروری انتظامی کارروائی مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق متعلقہ ادارے افغان طلبہ کو مطلوبہ این او سی جاری کریں، موجودہ تعلیمی سیشن میں افغان شہریوں کو میڈیکل اور ڈینٹل پروگرامز میں داخلہ دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، جبکہ افغان شہریوں کو میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں پلیسمنٹ، ٹرانسفر یا مائیگریشن کی اجازت بھی نہیں ہوگی،دوسری جانب پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل اداروں کو ہدایت کی ہے کہ افغان شہریوں کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم نہ کی جائے اور سابقہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔کونسل نے خبردار کیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ، معلومات چھپانے یا غیر مجاز سہولت کاری کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments