پمز میں اموات کی شفاف انکوائری سخت کارروائی کی جائے :اسلام آباد بار
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاہے کہ پمز میں نومولود بچوں کی اموات کی شفاف، غیر جانب دارانہ انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
صدر اور سیکرٹری بار کے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد بار کے اراکین نے عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا،رٹ پٹیشنز دائر ہونے کے بعد ناصر عظیم ایڈووکیٹ کو اغواء اور جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن شدید مذمت کرتی ہے ۔ متعلقہ حکام دھمکیوں کا نوٹس لیں، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی اور وکلاء کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments