’’ستھرا کشمیر‘‘پروگرام شروع، ویسٹ مینجمنٹ نجی شعبے کے سپرد کرنیکافیصلہ

’’ستھرا کشمیر‘‘پروگرام شروع، ویسٹ مینجمنٹ نجی شعبے کے سپرد کرنیکافیصلہ

نجی کمپنیوں کی خدمات کیلئے اشتہارات جاری ہونگے ، حکومت ریگولیٹر کا کردار ادا کرے گی گھروں سے کوڑا جمع کرنے ، منتقلی تلفی کا جامع نظام، دیہی علاقے بھی شامل ہونگے

مظفرآباد (محمد اسلم میر)آزاد کشمیر کی نئی حکومت نے 100 روزہ اصلاحاتی پروگرام کے تحت ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام کی طرز پر ’’ستھرا کشمیر‘‘ پروگرام شروع کر دیا ، پروگرام کے تحت آزاد کشمیر بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، نجی کمپنیوں کی خدمات کے حصول کیلئے ایک ہفتے کے اندر اخبارات میں اشتہارات جاری کئے جائیں گے ،حکومت اور سرکاری ادارے صفائی کی خدمات فراہم کرنے کے بجائے ریگولیٹر کا کردار ادا کریں گے ۔اس سلسلے میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ارشاد احمد قریشی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ، اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے موجودہ نظام میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ کیا ، آئندہ سرکاری ادارے ریگولیٹر کی حیثیت سے نظام کی نگرانی کریں گے ، جبکہ صفائی کیلئے نجی کمپنیوں اداروں کے ساتھ معاہدے کئے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام نجی شعبے کے حوالے کیا جائیگا ۔ حکام کے مطابق ‘‘ستھرا کشمیر’’ پروگرام صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ دیہی علاقوں کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا، گاؤں کی سطح پر گھروں سے کوڑا کرکٹ جمع کرنے کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندگان، یوتھ کونسلرز اور خواتین کونسلرز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، ارشاد احمد قریشی کے مطابق حکومت نے 100 روزہ اصلاحاتی منصوبے میں ‘‘ستھرا کشمیر’’ پروگرام کے علاوہ گرین ایریاز کے قیام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے نئی آپریشنل گاڑیوں کی خریداری، ماڈل ویلیجز کے قیام اور شہروں کی خوبصورتی کیلئے مختلف اقدامات بھی شامل کئے ہیں ، ان منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا ، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر بابر منہاس نے آزاد کشمیر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی موجودہ صورتحال، قدرتی ماحول پر اس کے منفی اثرات کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...