جسٹس امجد پرویز کی انسداد دہشتگردی بل کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز نے پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔۔۔
انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جب یہ بل تیار کیا جارہا تھا تو میں اس وقت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھا، انہوں نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے ، یوسف وائیں ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2026 غیر قانونی ہے ٹرائل میں جج ،پراسکیوشن،گواہ کے نام اور چہرے سامنے نہیں ہونگے یہ شق خلاف آئین ہے ،جسٹس امجد پرویز نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ بل تیار کیا جارہا تھا میں اس وقت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments