دانش سکولوں میں اساتذہ کی متناسب بھرتی کی جائے :احسن اقبال

دانش سکولوں میں اساتذہ کی متناسب بھرتی کی جائے :احسن اقبال

غریب بچوں کی معیاری تعلیم کیلئے دانش سکول پسماندہ علاقوں میں قائم کیے جارہے قومی نصاب فریم ورک کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی کا قیام ضروری ،خطاب

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت دانش سکول اتھارٹی کی پہلی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں دانش سکول اتھارٹی کی تنظیم نو، افرادی قوت میں بہتری، مالی اثرات، انتظامی و حکمرانی کے نظام اور ادارہ جاتی ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ دانش سکولوں کا بنیادی تصور مستحق اور غریب طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہدایت کی کہ دانش سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی طلبا و اساتذہ کے مناسب تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے تاکہ تدریسی معیار کو برقرار رکھا جا سکے ،انہوں نے کہا دانش سکول پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ معیاری تعلیم کے ذریعے ان علاقوں کے بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں ،وفاقی وزیر نے کہا قومی نصاب فریم ورک کا جامع اور تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...