قادیانی غیر مسلم ،پوری قوم فیصلے کیساتھ کھڑی:ختم نبوت کانفرنس
ہمیں پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کو ملحوظ رکھنا ہوگا:فضل الرحمن مولانا اللہ وسایا،یوسف خان،حافظ اسعد عبید، مولانا امجد خان اوردیگر کا بھی خطاب
لاہور (سٹاف رپورٹر،نیوزایجنسیاں )لاہور میں یوم ختم نبوت 1974 کی یاد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ میں مجلس کے مرکزی امیر مولانا پیرحافظ ناصر الدین خان خاکوانی،خانقاہ سراجیہ کندیاں کے سجادہ نشین مولانا خواجہ خلیل احمد کی زیرصدارت اور زیرنگرانی امیر مجلس لاہور مولانا مفتی محمدحسن منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف خان، جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم مولانا حافظ اسعد عبید، نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ، چیئر مین قرآن بورڈ مولانا زبیرحسن، مرکزی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا ڈاکٹر میاں محمداجمل قادری، جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، امیر صوبہ پنجاب مولانا محمدامجد خان، متحدہ جمعیت اہلحدیث مرکزی رہنما مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، خانقاہ سعدیہ سراجیہ لورالائی کے سجادہ نشین مولانا محب اللہ ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حافظ محمدامجدمولانا پیرسیف اللہ نقشبندی، مجلس کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی ودیگر علماء نے خطاب کیے اور شہدائے ختم نبوت اور پاکستان کی پارلیمنٹ کے تاریخی فیصلے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قادیانیوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی شر انگیز یوں سے باز رہیں یہی انکے اور ملک کے مفاد میں بہتر ہوگا۔
7 ستمبر یومِ الفتح، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا اکابر کی قربانیوں کا ثمر تھا،سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1974ء کو قادیانیوں کو مسلمانوں کی فہرست سے نکال کر غیر مسلم اقلیت قرار دینا معمولی معرکہ نہیں تھا، یہ ہمارے اکابر کی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ تھا۔ آج بھی پوری قوم پارلیمنٹ کے اس تاریخی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ہمیں پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی دونوں سرحدوں کے تحفظ کو ملحوظ رکھنا ہوگا۔دیگر مقررین نے کہا کہ قادیانی ملک اور اسلام دونوں کے غدار ہیں۔7ستمبر کا دن ایک تاریخ ساز دن ہے کیونکہ قومی اسمبلی نے آئین میں ترمیم کر کے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیاتھا۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کی حفاظت کرنے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کو آئین وقانون اورقومی اسمبلی کے فیصلے کا پابند بنائے اور ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کانوٹس لے ۔ہم ناموس رسالت قانون کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا د ینگے ۔295-Cناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments