جیلوں میں کرپشن کے خلاف بڑا ایکشن، 16 افسر و اہلکار معطل
گوجرانوالہ، میانوالی، مظفرگڑھ، ملتان، حافظ آباد ، رحیم یار خان کے ملازمین شامل فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز برداشت نہیں :آئی جی جیل خانہ جات
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔معطل ہونے والوں میں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ اظہر جاوید، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی رسول بخش کلاچی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گوجرانوالہ جیل اسد طارق، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ سجاد علی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ راجن پور محمد نیاز، سٹور کیپر ڈسٹرکٹ جیل ملتان خضر عباس، سٹور کیپر ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد زاہد رشید، وارڈر ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان محمد سجاد اور دیگر جیل ملازمین شامل ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے کہا ہے کہ فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ جیل خانہ جات میں شفافیت، احتساب اور نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments