پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضہ میں 28فیصد اضافہ کا اعلان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )انسدادِ پولیو پروگرام نے رواں ماہ شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم سے قبل فرنٹ لائن ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران بلوچستان، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے 115 مخصوص اضلاع میں پولیو ٹیمیں 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو، عائشہ رضا فاروق نے کہا "فرنٹ لائن ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافہ ان کی محنت،لگن اور پولیو کے خاتمے کے لیے ان کی اہم خدمات کا اعتراف ہے ۔ والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد سے اپیل ہے کہ وہ فرنٹ لائن ٹیموں کو اپنے گھروں میں خوش آمدید کہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے ضرور پلائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments