پٹرول 3روپے 40پیسے ،ڈیزل 6روپے 72پیسے مزید مہنگا
پٹرول کی نئی قیمت 367روپے 75پیسے ، ڈیزل کی 392روپے 67پیسے لٹر مقرر
اسلام آباد( نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔پٹرول 3 روپے 40 پیسے اضافے کے بعد 367روپے 75پیسے فی لٹر اور ڈیزل 6 روپے 72 پیسے اضافہ کے بعد 392روپے 67پیسے فی لٹر ہوگیا ۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں آج 10 ستمبر کے لیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments