کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دینگے ، سہیل آفریدی
پشاور کے نرسنگ کالج میں احتجاج کے دوران طلبہ پر پولیس کے تشدد کا نوٹس کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی
پشاور(آئی این پی )وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے ،وزیر اعلٰی کی زیرِ صدارت صوبے میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمپلینٹ سیل کو جنوری تا اگست 3 ہزار 551 شکایات موصول ہوئیں، 498 شکایات قانونی پیچیدگیوں کے باعث ناقابلِ عمل ہیں،سہیل آفریدی نے ہدایت جاری کی کہ کمپلینٹ سیل کے ریلیف سے عوام کو آگاہ کیا جائے ،انہوں نے پشاور میں پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ میں طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments