انٹرنیٹ بحالی کیلئے ہائیکورٹ کی آزاد کشمیر حکومت کو 10 روز کی مہلت

 انٹرنیٹ بحالی کیلئے ہائیکورٹ کی آزاد  کشمیر حکومت کو 10 روز کی مہلت

مظفرآباد (محمد اسلم میر) آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے حکومت کو آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت دے دی۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایسے علاقے جہاں حالات سازگار ہیں وہاں انٹرنیٹ سروس آئندہ 10 روز کے اندر بحال کی جائے ،ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بہار نے انٹرنیٹ کی بحالی سے متعلق آزاد کشمیر بار ایسوسی ایشن اور مقامی شہری کی جانب سے دائر الگ الگ درخواستوں کو یکجا کرکے ابتدائی سماعت کی ، سماعت کے دوران عدالت نے حکومت آزادکشمیر کو زبانی احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 10 روز کے اندر انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے ، تاہم ان علاقوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا جہاں امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...