ایچ ای سی نے بنیادی علوم، الائیڈ ہیلتھ امور پرکمیٹی بنا دی

ایچ ای سی نے بنیادی علوم، الائیڈ ہیلتھ امور پرکمیٹی بنا دی

ملک بھر کی جامعات، طبی و تحقیقی اداروں کے ماہرین کمیٹی میں شامل

 اسلام آباد (ایس ایم زمان)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بنیادی علوم اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے امور کا جائزہ لینے اور مسائل کے حل کے لیے قائم کمیٹی کی تشکیل نو کردی جس میں ملک کی مختلف جامعات، طبی اور تحقیقی اداروں سے وابستہ ماہرین کو شامل کیا گیا ہے ۔ایچ ای سی کے مطابق کمیٹی بنیادی علوم کی فیکلٹی جن میں مائیکرو بائیالوجی، بائیوٹیکنالوجی، با ئیوکیمسٹری اور مالیکیولر بائیالوجی شامل ہیں اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل پاکستان سے متعلق امور کا بھی جائزہ لے گی۔احکامات کے مطابق ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ کو کمیٹی کا کنوینر جبکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کی فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حیدر دارین کو شریک کنوینر مقرر کیا گیا ہے ۔ ایچ ای سی کے اکیڈمکس ڈویژن کے ڈائریکٹر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کمیٹی کے رکن جبکہ کوالٹی ایشورنس ڈویژن کے ڈائریکٹر یا ڈپٹی ڈائریکٹر سیکر ٹری کے فرائض انجام دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...