ہائیکورٹ :کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور

 ہائیکورٹ :کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور

صرف سنگین الزام کی بنیاد پر کسی شخص کو قید نہیں رکھا جا سکتا:جسٹس غلام سرور متاثرہ بچی کا میڈیکل معائنہ واقعے کے سات روز بعد کرایا گیا :تحریری فیصلہ جاری

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم عون عباس کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ صرف سنگین الزام کی بنیاد پر کسی شخص کو جیل میں قید نہیں رکھا جا سکتا،عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اوکاڑہ پولیس نے 2024 میں مقدمہ درج کیا جس میں اس پر 12 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا،ملزم نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ رجوع کیا ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے کیس کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں قرار دیا کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل معائنہ واقعے کے سات  روز بعد کرایا گیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں تاریخ بھی درج نہیں کی گئی،صرف میڈیکل معائنے میں تاخیر کی بنیاد پر مقدمہ ختم نہیں کیا جا رہا، تاہم معائنے میں تاخیر کے باعث کیس کے شواہد میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے ۔لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ مقدمے کا حتمی فیصلہ ٹرائل کورٹ ہی کرے گی ۔عدالت نے ملزم عون عباس کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...