مفتاح اسماعیل نے جماعت اسلامی کے دھرنا کی حمایت کردی
کراچی (آئی این پی)پاکستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے گورنر ہاؤس کے باہر جاری دھرنے کے 26 ویں روز شرکائے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے شرکاء کا شکر گزار ہوں۔
جو 25کروڑ عوام کی نمائندگی کررہے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے کراچی کی میئر شپ کے لیے ووٹ قابض میئر کے لیے نہیں بلکہ حافظ نعیم الرحمن کو دیا تھا، حافظ نعیم الرحمن معقول مطالبہ کررہے ہیں جس کو سمجھنے کے لیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول میں 85 روپے لیوی اور بقیہ ٹیکسز لگاکر 106.68 روپے اضافی وصول کررہی ہے ، حکومت جانتی ہے کہ پاکستان میں 60 فیصد سے زائد موٹر سائیکل چلانے والے ہی پٹرول ڈلواتے ہیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اجازت نہیں ہے ، یہ وہی آئی ایم ایف ہے جس نے 11 ارب روپے کا جہاز اور اربوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی اجازت دے دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments