سندھ اسمبلی :رینجرز تعیناتی میں 1سال توسیع کی قرارداد منظور
تعیناتی 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک بڑھانے کا مطالبہ ٹارگٹ کلنگ اور سٹریٹ جرائم میں کمی رینجرز کی کارروائیوں کا نتیجہ:متن
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے صوبے میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کر لی۔ قراردادسندھ میں رینجرز کی تعیناتی 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک بڑھانے سے متعلق ہے ۔رینجرز کی تعیناتی میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی ہے ۔قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز کی تعیناتی جاری رکھی جائے ،ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ جرائم میں کمی رینجرز کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے ، کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں اور مفرور ملزمان سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں،اس لئے عوامی امن، جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کی موجودگی ضروری ہے ، رینجرز نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments