سکیورٹی خدشات :مری میں جلسے جلوس احتجاج پر پابندی ،7روز کیلئے دفعہ 144نافذ

 سکیورٹی خدشات :مری میں جلسے جلوس احتجاج پر پابندی ،7روز کیلئے دفعہ 144نافذ

مری ( نمائندہ دنیا) ضلع مری میں امن و امان اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کی درخواست پر 7 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا۔

ضلع بھر میں 5 سے زائد افراد کے غیر قانونی اجتماع، جلسے ، جلوس، ریلی، دھرنے ، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی ہو گی جبکہ مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہو گی ،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 17 ستمبر تک ہے ۔ ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کا کہناتھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں و سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...