نئے صوبوں کے معاملے پر بات چیت پر کوئی پابندی نہیں،سعید غنی

نئے صوبوں کے معاملے پر بات چیت پر کوئی پابندی نہیں،سعید غنی

کسی صوبے کے قیام کا فیصلہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کی قرارداد کی منظوری کے بعد ہی ممکن سندھ اسمبلی مسترد کر چکی،قومی اسمبلی میں اس حوالے سے قرارداد کی ضرورت نہیں بچی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث ہو سکتی ہے اور دونوں ایوان قرارداد بھی منظور کر سکتے ہیں، تاہم کسی نئے صوبے کے قیام کا فیصلہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کی قرارداد کی منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے قیام سے متعلق قرارداد پہلے ہی مسترد کر چکی ہے ، اس لیے قومی اسمبلی میں اس حوالے سے قرارداد پیش کرنے کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر بات چیت کرنے پر کوئی پابندی نہیں، تاہم آئینی اور قانونی طور پر متعلقہ صوبائی اسمبلی کی منظوری بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...