اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار کی خاتون سکوٹر سوار سے بدتمیزی ،ویڈیووائرل
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ایکسپر یس وے پر بارش کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار کی خاتون سکوٹر سوار سے بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے بارش کے دوران پل کے نیچے شیلٹر لیا ہوا ہے ،پولیس اہلکار خاتون کو مسلسل سکوٹر آگے کرنے کی ضد کر رہا ہے ۔خاتون نے پولیس اہلکار کو بتایا کہ بارش ہو رہی ہے ، بارش رکنے دیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی ٹی او نے ٹریفک آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ایک دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments