پختونخوا اسمبلی:سہیل آفریدی سے لاہور میں پیش آئے واقعہ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

پختونخوا اسمبلی:سہیل آفریدی  سے لاہور میں پیش آئے  واقعہ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہو ر میں پیش آنے واقعے کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔

صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان میں پیش کی، جو رائے شماری کے دوران کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو زبردستی پولیس گاڑی میں بٹھایا گیا، اُن کو سکیورٹی سے الگ کرکے بغیر سکیورٹی کے چھوڑ دیا گیا۔قرارداد کے مطابق سیاسی اختلاف اپنی جگہ، منتخب نمائندے کی سکیورٹی کو مدنظر رکھا جائے ، منتخب وزیراعلیٰ کو اس انداز میں روکنا آئین کے آرٹیکل 4، 9 اور 25 کے منافی ہے ۔متن کے مطابق کسی صوبے کی پولیس کو منتخب وزیراعلیٰ کے ساتھ ایسا سلوک کرنے کا حق حاصل نہیں، واقعے کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...