حکومت اقلیتوں کے حقوق کیلئے عملی اقدامات کر رہی:سردار یوسف

 حکومت اقلیتوں کے حقوق کیلئے عملی اقدامات کر رہی:سردار یوسف

جرمن کمشنر کی ملاقات ، مذہبی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی دیگر امور پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے جرمن کمشنر برائے مذہبی آزادی تھامس ریچل نے ملاقات کی۔ پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل بھی ملاقات میں شریک تھیں۔ ملاقات میں پاک جرمن تعلقات، مذہبی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور تمام مذاہب کے پیروکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں اور اقلیتوں کے حقوق آئین کے تحت محفوظ ہیں اور حکومت ان کے مذہبی، سماجی اور معاشرتی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ،جرمن کمشنر برائے مذہبی آزادی تھامس ریچل نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارت کا نام اور کام دونوں منفرد اور لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے فروغ کے لئے مذاہب کے درمیان باہمی احترام، برداشت اور مسلسل مکالمہ ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...