پاکستان اور آئی اے ای اے کا چشمہ فائیو سیف گارڈز کا معاہدہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز کا معاہدہ طے پا گیا، دستخط کی تقریب میں چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی کے چیئرمین نے بھی شرکت کی۔
سیف گارڈز معاہدے پر چیئرمین پی اے ای سی علی رضا اور ڈی جی آئی اے ای اے نے دستخط کیے ۔ دونوں کی ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی اے ای اے بورڈ نے مارچ میں سی فائیو سیف گارڈز معاہدے کی متفقہ منظوری دی تھی۔ معاہدہ پاکستان کے پرامن ایٹمی عزم اور عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے ۔ چشمہ فائیو کا کام تیزی سے جاری ہے اور ری ایکٹر بلڈنگ کے گنبد کی تنصیب وقت سے پہلے مکمل کرلی گئی ہے ۔ 1200میگاواٹ کا چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ 2028 میں پیداوار شروع کرے گا۔ پاکستان 3 ہزار 532 میگاواٹ کے چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس کامیابی سے چلا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments