پٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف سکیم کے تحت پٹرول دینے سے انکار
کراچی(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریلیف سکیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پٹرول دینے سے انکار کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی پی ڈی اے انوار کمال نے کہا کہ ریلیف سکیم کی تیاری میں ڈیلرز سے مشاورت نہیں کی گئی، موجودہ طریقہ کار پر عمل درآمد مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو براہ راست اور آسان طریقے سے ریلیف دیا جائے ، انوار کمال نے کہا کہ ریلیف سکیم کا مالی بوجھ ڈیلرز پر ڈالنا قابلِ عمل نہیں، حکومت کی موجودہ ریلیف سکیم کے تحت پٹرول نہیں دیں گے ،مزید کہا کہ حکومت سستے پٹرول کی رقم ڈیلرز کو کیسے ادا کرے گی؟ تین دن سے حکومت سے رابطہ کر رہے ہیں مگر تاحال کوئی جواب نہیں ملا، سبسڈی شدہ رقم کی ادائیگی کے طریقے کی وضاحت تک ڈیلرز فیول سکیم کا حصہ نہیں بنیں گے ، اگر زبردستی کی گئی تو پٹرول پمپ بند کر دیں گے ، ،چیئرمین ملک خدا بخش نے کہا کہ ریلیف سکیم سے اربوں روپے پھنسنے کا خدشہ ہے ، ازالہ کون کرے گا؟ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں کے واجبات پہلے ہی التوا کا شکار ہیں،موجودہ طریقہ کار سے ملک بھر کے 14 ہزار ڈیلرز مالی بحران کا شکار ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments